انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ”پروموشن کوٹہ“ کا چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ کی زیرصدارت اجلاس

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ”پروموشن کوٹہ“ کے تحت ترقی کے اہل افسران اورعملے کو ریگولربنیاد پر مختلف خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے ترقی دینے کا جائزہ لینے کے حوالے سے خصوصی اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) محمد طارق کو ریگولربنیاد پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بطورڈپٹی ڈائریکٹر ترقی ڈیفرکردی گئی۔ مختلف ڈویژنل میں پرنسپل اسسٹنٹ اور سینئر سکیل سٹینوگرافرز کے فرائض انجام دینے والے 12اہلکاروں میں سے 4اہلکاروں کو بنیادی پے سکیل 17 میں بترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محمد بوٹا، احمد تنویر، غلام رسول اور فیض احمد شامل ہیں۔ اجلاس میں بریگیڈائر (ر) مظفر علی رانجھا، ڈاکٹر محمد صالح طاہر، سدرہ یونس، سعدیہ نسیم، صبا اصغر علی، عثمان جلیل اور محسن نثار نے شرکت کی۔