ایک تصویر ایک کہانی....

09 ستمبر 2017

سرگودھا کا کاشف لاہور کی تاریخی عمارتوں میں سیر کیلئے آنے والے بچوں کیلئے چائنہ کے بنے مختلف قسم کے کھلونے فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے تین بھائی بھی یہی کام کرتے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر ان مقامات پر دوسرے شہروں سے لوگ آتے ہیں اور ان بچوں کو کھلونوں سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم جتنا بھی مال بیچنے کیلئے لاتے ہیں‘ آسانی سے فروخت کر لیتے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں سارا دن مزدوری کے بعد روٹی چل جائے تو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ مزدوری کرنے والے افراد کی زندگی عموماً انتہائی تلخ ہوتی ہے۔(فوٹو: گل نواز)