جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں مکمل

09 ستمبر 2017
جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں مکمل

لارڈز(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں مکمل کرلیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کریگ براتھویٹ کو آﺅٹ کرکے سر انجام دیا ۔ وہ انگلینڈ کے پہلے باﺅلر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔ ۔سری لنکا کے مرلی دھرن 800وکٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔اینڈرسن نے 2003ءمیں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور 129ویں میچ 500وکٹیں مکمل کیں ۔