الحمراءادبی بیٹھک میں روہنگیا مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

09 ستمبر 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) الحمراءادبی بیٹھک میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کےساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میاں اعجاز الحسن، سردار آصف احمد علی، ڈاکٹر مسرت حسن ، راحت نوید مسعود، ذوالفقار علی زلفی،شہلافاروق، رفعت ڈار، محمدجاوید اورمقبول احمدودیگر نے شرکت کی۔ شرکاءنے روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونےوالے ظلم، تشدد اور بربریت کی شدید مذمت کی اور اس بات پر غم وغصہ کا اظہار کیا کہ وہاں کے ریاستی اداروں کی سرپرستی میں مسلمان چے،خواتین،نوجوان،بوڑھوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے۔