امریکی اداکارہ الزبتھ کمپ کا65سال کی عمر میں انتقال، ہالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

09 ستمبر 2017
امریکی اداکارہ الزبتھ کمپ کا65سال کی عمر میں انتقال، ہالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

لاس اینجلس (این این آئی) امریکی اداکارہ الزبتھ کمپ کا 65 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ الزبتھ کمپ نے 1973ء میں ٹیلی وژن سیریز لو آف لائف کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے اپنی اداکاری سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ الزبتھ کمپ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہی نوز یو آر الون تھی۔ 1980ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ٹام ہینکس ان کے مدمقابل تھے۔الزبتھ کمپ کافی عرصے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو چکی تھیں اور نوجوانوں کو ایکٹنگ سکھانے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ ہالی ووڈ کے معروف ایکٹر بریڈلی کوپر، ہیو جیک مین اور گلوکارہ لیڈی گاگا کا شمار ان کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ معروف اداکار ہیو جیک مین نے الزبتھ کمپ کے انتقال پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے حسین پل آنجہانی کمپ کے ساتھ گزارے۔ لیڈٰی گاگا نے کہا کہ الزبتھ کمپ نے مجھے دوبارہ سے خواب دیکھنے اور اس کی طاقت سے روشناس کروایا۔