فیوژن 2017ءکے زیراہتمام ثقافتی شو

09 ستمبر 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان، جاپان جیسمین ایسوسی ایشن اور جاپانی سفارتخانے کے زیراہتمام ”فیوژن 2017“کے زیر اہتمام ثقافتی شو ہوا ۔مہمان خصوصی صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین تھی ۔ پی پی پی کے غلام عباس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل عطا محمد خان اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بدرالدین قوال کے علاوہ جاپانی گلوکاروں مس چی، مسٹرواکاتسوکی اوریوپیوبینڈ نے اپنے فن کاجادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر سعید اخترنے لیکچر بھی دیا۔حمیدہ وحیدالدین کا کہنا تھاکہ پاکستان اور جاپان کے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اور دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ امید ہے دونوںملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔