نیشنل بینک اور امن فاﺅنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

09 ستمبر 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور امن فاﺅنڈیشن اور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت نیشنل بینک پانچ سال تک امن فاﺅنڈیشن کی ایمبولنس کواسپانسر کرے گا ۔یہ ایمبولنس کراچی کے علاقے گلبرگ میںاپنی سرگرمیاںانجام دے گی۔مفاہمتی یادداشت پر نیشنل بینک کی جانب سے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ / ہیڈ اسٹریٹجک مارکیٹنگ ڈویژن اویس اسد خان اورامن فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد سعید حسین نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اویس اسد خان نے کہاکہ ،”لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کو سپورٹ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ این بی پی خیراتی، سماجی، تعلیمی اور عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کیلئے امداد اور عطیات کے ذریعے اداروںکو معاونت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ این بی پی اپنے کارپوریٹ سوشل ریپانسیبلٹی کے اقدامات پر فخر محسوس کرتا ہے اورسماجی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھا رہا ہے ۔“ امن فاو¿نڈیشن کے سی ای او ارشد سعید حسین نے ایمبولینس کی فراہمی پرنیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا اورکارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کو پورا کرنے میں این بی پی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن فاﺅنڈیشن جدید ترین ایمبولینس سروسز سمیت متعدد سہولیات کے ذریعے لوگوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سید سعید احمد نے رکن قومی اسمبلی اورپاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ رمیش کمار وانکوانی کی درخواست پر تھر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 10 رکشہ گاڑیوں کی منظوری بھی دی۔یہ اقدام گاﺅں کے بے روزگارافراد کو تھر سے بچوں کو شہر میں ان کے اسکولوں تک ٹرانسپورٹ فراہم کرکے پیسے کمانے کے قابل بنائے گا۔یہ بچوں کی زندگی کو آسان بنانے کے علاوہ باقاعدگی سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔