لاہور چیمبرز الیکشن: پیاف فا¶نڈرز الائنس نے مہم شروع کر دی

09 ستمبر 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے گزشتہ روز سے باقاعدہ طور پر اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایسوی ایٹ کمپین انچارج شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیاف فاﺅالائنس بزنس کمیونٹی کی طاقت ہے اس طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کی بات حکومتی ایوانوں میں توجہ سے سنی جاتی ہے۔ اس سلسلے میںپیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امیدواران نے لاہورکی مشہور اور اہم تجارتی مراکز پیپر مارکیٹ اردو بازار اور گنپت روڈ آبکاری روڈ کا کامیاب دورہ کیا۔ گنپت روڈ اور اردو بازار مارکیٹ سے خامس سعید بٹ، نجم الرحمان، باﺅ بشیر، شیخ ظفر ذیشان سہیل ملک، خالد بلا، قاسم عباس، احد امین ملک، آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و دیگر تاجروں نے اپنی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے راہنماﺅں کا زبردست استقبال کیا اور ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔