رواں برس جون میں بنکنگ سیکٹر کے اثاثے ساڑھے 17 ہزار ارب سے بڑھ گئے
اسلام آباد (نوائے و قت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ جون 2017ءکے اختتام پر بنکنگ سیکٹر کے اثاثے 17500 ارب سے تجاوز کر گئے۔ بنکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس 12573 ارب روپے رہے۔ بنکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 8448 ارب روپے رہا۔ بنکوں کی قرض گیری 6118 ارب روپے رہی۔ غیر فعال قرضوں کا حجم 614 ارب روپے رہا۔