ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سولر سسٹم کامیابی سے نصب کر لیا: خواجہ سعد رفیق

09 ستمبر 2017

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں اورضروریات کو پورا کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کی چاروں ورکشاپوں، واشنگ لائن، ریلوے اسٹیشن، ہیڈ کوارٹرز، ڈویژنل آفس، لوکو شیڈ اور کیرن ہسپتال سمیت تمام ورکنگ ایریاز کو لوڈ شیڈنگ فری کر دیا گیا ہے پاکستان ریلویز نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں سولر سسٹم کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کر لی ہے جہاں سے ہر روز ایک ہزار یونٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں سولر سسٹم کی تنصیب کے افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز اور ریلوے کیرن ہسپتال میں لگائے جانے والے سولر سسٹمز سے سالانہ چار سے پانچ لاکھ یونٹ ہی حاصل نہیں کئے جائیں گے بلکہ اتوار سمیت چھٹیوں کے دنوں میں بجلی کی فاضل پیداوار لیسکو کو بھی فراہم کی جا سکے گی۔


انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ورکنگ ایریاز کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے میں ایک ایک میگاواٹ کے دو ڈیزل جنریٹنگ سیٹس کی تنصیب بھی اہم ہے۔