نیپال میں میڈ ان پاکستان نمائش 12 ستمبر سے شروع ہوگی

09 ستمبر 2017

کراچی(این این آئی)پاک نیپال تجارت کے فروغ کے لیے آٹھویں میڈ ان پاکستان نمائش 12ستمبر سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہو گی، نمائش کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ نمائش20ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 60 سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔