وفاقی حکومتق نے نیشنل مینجمنٹ اور سینئر مینجمنٹ کورس کا دورانیہ کم کردیا
پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے نیشنل منیجمنٹ اور سینئر منیجمنٹ کورس کا دورانیہ کم کردیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے لئے لازمی نیشنل منیجمنٹ کورس کادوراینہ بائیس ہفتوں سے اٹھارہ ہفتے ، جبکہ نیشنل منیجمنٹ کورس کادورانیہ بیس ہفتوں سے کم کر کے سولہ ہفتے کردیاہے اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کو باقاعدہ طورپرآگاہ کردیا ہے نیشنل منیجمنٹ کورس اور سینئر منجیمنٹ کورس کے نئے دورانیہ کا اطلاق باالترتیب گیارہ ستمبراور پچیس ستمبرکو ہونے والے کورسز پرہو گا۔