ہوا وے، ایپل کو مات دے کر دوسرا بڑا سمارٹ فون برانڈ بن گیا

09 ستمبر 2017

لاہور (پ ر) کاﺅنٹر پوائنٹس مارکیٹ پلس کی جانب سے تازہ ترین تحقیق میں ہوا وے جون اور جولائی 2017ءکیلئے عالمی سمارٹ فون سیلز میں ایپل سے آگے رہا۔ اگست میں فروخت چینی کاروباری اداروں کیلئے بھی زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے، ہوا وے کے لئے ہیٹ ٹرک ممکن ہو سکتی ہے۔ کاﺅنٹر پوائنٹ سٹیٹس کے ریسرچ ڈائریکٹر پیٹر رچرڈ سن نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی کے ساتھ چین کی بڑے سمارٹ فون برانڈ ہوا وے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ پرائمری نیٹ ورک انفراسٹرکچر وینڈر کیلئے حجم کو ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ تین سے چار سالوں میں کنزیومر موبائل ہینڈ سیٹ کی جگہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر ہوا وے جارحانہ مارکیٹنگ اور سیلز چینل میں توسیع کے ساتھ آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ میں اپنی مسلسل سرمایہ کاری کو منسوب کر سکتا ہے۔ مستقبل کے امکانات اور دیگر نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاﺅنٹر پوائنٹس ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر تارون پاتھک نے کہا کہ چینی برانڈز کی ترقی ایک اہم رجحان ہے جسے موبائل ایکو سسٹم میں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔