سونا ساڑھے 6 سو روپے تولہ مہنگا

09 ستمبر 2017
سونا ساڑھے 6 سو روپے تولہ مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی تولہ قیمت 53300 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے 45685 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1345 ڈالر ہو گئی۔