;;ایف بی آر گریڈ 19 اور 20 کے 4 افسروں کا تبادلہ

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 19 اور 20 کے 4 افسروں کا تبادلہ کر دیا۔ گریڈ 20 کے افسر محمد فاروق کو کمشنر آر ٹی او کراچی‘ گریڈ 19 کے افسر مقصود جہانگیر کو کمشنر ایل ٹی یو II کراچی‘ حسن بروہی کو کمشنر ایچ آر ایم ایل ٹی یو کراچی‘ محمد نبیل رانا کو کمشنر آر ٹی او کراچی III تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسر محمد علی ساند مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے۔ دریں اثناءایف بی آر سے گریڈ 19 سے 22 تک کے ایسے افسروں کے نام طلب کئے گئے ہیں جن کی بیویاں غیرملکی ہیں۔ سینیٹ کی طرف سے طلب کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنی غیر ملکی اہلیہ کی قومیت کے بارے میں معلومات دیں۔ ادھر ایف بی آر گریڈ ایک سے 16 تک کے مناصب پر ترقی کے لئے ملازمین کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا جلد اجلاس متوقع ہے جس میں دستیاب آسامیوں پر ترقی کا فیصلہ کیا جائے گا۔