کرکٹ میچز، این اے 120 ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

09 ستمبر 2017

لاہور (میاں علی افضل سے) صوبائی دارلحکومت میں ہونیوالے 3 میچز اور این اے 120 کے الیکشن کے حوالے سے پولیس کی جانب سے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں قذافی سٹیدیم کے دوروں کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ میچز میں شٹل بس سروس چلائی جائیگی جبکہ ہیلی کاپٹر سے بھی فضائی نگرانی کی جائیگی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم اور این اے 120کے علاقوں میںسرچ آپریشنوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ قذافی سٹیدیم کے اعتراف میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں ہوٹلوں میں رہنے والوں کے کوائف بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ میچوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سٹیدیم کے اطراف سکیورٹی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم تک اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹی دیں گے۔ ہوٹل اور سٹیڈیم کے راستوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا اور متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنایا جائیگا۔