ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

09 ستمبر 2017
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی(صباح نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے گزشتہ ہفتے کے دوران ان فلوز کی آمد کے باعث ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالرز کی سطح پر دیکھے گئے جبکہ مرکزی بنک کے ذخائر 33 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز اضافے سے 14 ارب 68 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 70 کروڑ 57لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔