خراب خارجہ پالیسی سے پاکستان تنہا ہو گیا : رحمن ملک کا وزیر اعظم کو خط

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ خراب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔ خط میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ موجودہ حالات کا سامنا کرنے کیلئے امریکہ سے ٹریک ٹو ملاقاتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا قوم اور اداروں کے درمیان یکجہتی سے ہی موجودہ حالات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم قوم کی قیادت کریں، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو گی۔