پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس442.37پوائنٹس کے اضافے کے بعد41401.02پوائنٹس پر بند
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس442.37پوائنٹس کے اضافے کے بعد41401.02پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ میں96ارب2 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار817 روپے کااضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں65لاکھ 48 ہزار830 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 13کروڑ31 لاکھ65 ہزار69 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس41000کی بالائی سطح عبور کرتے ہوئے 41401.02پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس بھی 262.06پوائنٹس کے اضافے سے 21105.87پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں334.22پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں488.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،103کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر14کروڑ7لاکھ84ہزار730 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم8 ارب 44کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار 379 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل 86 کھرب 2 ارب 15کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار 955 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب 98 ارب18 کروڑ 26 لاکھ64 ہزار 772 روپے ہوگیا۔
فیوچر ٹریڈنگ میں107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
جب کہ 5 کروڑ 25 لاکھ 66 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔