کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں 1500ارب ٹیکس چوری کا انکشاف

09 ستمبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں1500ارب روپےٹیکس کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ممبر پالیسی بورڈ ایف بی آر سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس چوری ختم کرلے تو ٹیکس فری بجٹ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 55فیصد کمپنیاں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتیں، پاکستان میں 21فیصد کمپنیاں اپنا کاروبار نقصان میں دکھا رہی ہیں۔سینیٹرتاج حیدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں کو گڈز پر سیلز اور انکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔

کارپوریٹ کپ کا آغاز

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی کارپوریٹ کپ کا آغاز ہوگیا ۔افتتاحی میچ ...