حبیب بینک اور امریکی بینکنگ ریگولیٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے

09 ستمبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) حبیب بینک کا امریکی بینکنگ ریگولیٹر کے ساتھ خوش اسلوبی سے تصفیہ طے پا گیا ہے ۔ یہ تصفیہ نیو یارک کے بینکنگ قانون کے تحت باہمی رضا مندی سے ہوا ۔ اس تصفیہ کے نتیجے میں امریکی بینکنگ ریگولیٹرزکی طرف سے پہلے سے عائد کئے گئے تمام الزامات ختم کر دیئے گئے ہیں۔ اس تصفیہ کے تحت حبیب بینک پر 225 ملین یو ایس ڈی کا جرما نہ عائد کیا گیا ہے، مزید براں نیو یارک برانچ کی رضا کارانہ بندش کے فیصلے پر عملدر آمد کے سلسلے میں ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔حبیب بینک یہ اعادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اپنی سروس کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی کاوش جاری رکھے گا اور اس ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔