کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 42ہزار ٹن کارگو کی ہینڈلنگ
کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ42ہزار832ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میںایک لاکھ22ہزار587ٹن درآمدی اور20ہزار245ٹن برآمدی سامان شامل ہے جمعہ کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 43 ہزار 190 ٹن، بلک کارگو 3 ہزار 302 ٹن، کول 4 ہزار 800 ٹن، لوہا و اسکریپ 6 ہزار 99 ٹن ، کھاد 12 ہزار 160 ٹن، پام کرنیل ایکسپیلر3 ہزار 320 ٹن، پتھر پھوس5 ہزار 800 ٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو32ہزار179ٹن،خشک کارگو78ہزار671ٹن اور مائع کارگو43ہزار916ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 15ہزار193ٹن سامان شامل ہے۔
اس طرح کلخشک کارگو 15ہزار193ٹن ،مائع کارگو5ہزار 52ٹن سامان شامل تھا، جبکہ4بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ پر موجود گی،5بحری جہازوں کی آمد اور10بحری جہازوں کی روانگی ریکارڈ کی گئی۔