برآمدات کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے ہیں : وزات تجارت

09 ستمبر 2017

لاہور( این این آئی )نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، 180 ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال 30جون تک قابل عمل ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق حکومت نے برآمد کنندگان کی سہولت کےلئے مربوط اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے۔180ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال تیس جون تک قابل عمل ہے۔ترجمان نے کہا کہ پیکیج کے تحت ان برآمد کنندگان
کے لئے رواں مالی سال کی مراعات دستیاب ہوں گی جو سالانہ برآمدات میں دس فیصد اضافہ کریں گے۔سالانہ مختص کی گئی رقم میں سے 107ارب 50کروڑ روپے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے رکھی گئے ۔ترجمان نے کہا کہ نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔