2سال پہلے ہی کہاتھا نوازشریف 5سال حکومت نہیں کرسکیں گے: غوث علی شاہ

09 ستمبر 2017

خیرپور(آن لائن)سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہاہے کہ میں نے 2سال پہلے ہی کہاتھاکہ نوازشریف 5سال حکومت نہیں کرسکیں گے ان میں اب بھی تکبراور،میں،بھری ہوئی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہارغوث ہاﺅس خیرپورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاغوث علی شاہ کاکہناہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعدپارٹی میں دراڑپیداہوگئی ہیںاب سینئرلوگوںکوآگے آکرمسلم لیگ کی باگ دوڑسنبھالنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جب تک میں مسلم لیگ ن میں تھاسندھ میں مسلم لیگ فعال تھی گھرگھرجھنڈے تھے یوسی سطح سے ضلعی سطح تک عہدیدارتھے کام ہورہاتھااورآج سندھ میں مسلم لیگ کاوجودختم ہوچکاہے اورجواس وقت عہدیدارہیںوہ اپنے آپ تک محدودہیںانہیں مسلم لیگ سے کوئی دلچسپی نہیں۔انہوںنے خاقان عباسی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں خدمت کاموقع ملاہے وہ نیک اوراچھے انسان ہیںمیں نے اورخاقان عباسی نے جیل میں وقت گزاراہے۔