پنجاب: 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 8 ارب 27کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور

09 ستمبر 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 15ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر8 ارب 27کروڑ 7لاکھ 24ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ جن 5ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں عمدہ ملازمت اور مہارتی پروگرام پر عملدرآمد کے ضمن میں پراجیکٹ یونٹ کے قیام کیلئے 41 کروڑ روپے، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کی تحصیلوں میں قائم سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر (فیز I، ترمیمی) کیلئے 2 ارب 41 کروڑ 58 لاکھ 23 ہزار روپے، ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف اور کوٹ چٹھہ کی تحصیلوں میں قائم سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر (فیز I، ترمیمی) کیلئے 4 ارب 14 کروڑ 15 لاکھ 68 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلی علاقوں میں جنگلات کی ڈویلپمنٹ (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار روپے اور صوبائی محکمہ تعمیرات و مواصلات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے قیام (پی سی II، ترمیمی) کیلئے 3کروڑ 95 لاکھ 80 ہزار روپے شامل ہیں۔