چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 16 سول ججوں کے تبادلے کردیئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 16 سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ فاضل چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بشریٰ انور کو گوجرانوالہ سے ماڈل ٹاﺅن لاہور، زرفشاں انجم کو لاہور سے ظفروال، اقراءرحمان کو لاہور سےساہیوال، وقاص ہاشم کو ساہیوال سے لاہور، وقاص احمد کو جڑانوالہ سے لاہور، ناصر زادی مہوش کو قصور سے لاہور، نادیہ علی کو حافظ آباد سے قصور، ابرار علی کو ملتان سے گوجرانوالہ، جہانزیب امان حفیظ کو ملتان سے تاندلیانوالہ، عبدالمنان قریشی کو ملتان سے حافظ آباد، عبدالماجد کو ملتان سے لودھراں، عبدالواجد کو ملتان سے جڑانوالہ، محمد وسیم کو لاہور سے سمبڑیال، محمد فاروق اعظم کو لاہور سے سیالکوٹ، جمشید انور شاہ کو پیرمحل سے شجاع آباد اور مسعود احمد کو شجاع آباد سے پیرمحل تعینات کیا گیا ہے۔ ضلعی عدلیہ کے ججز سے کہا گیا ہے کہ وہ 12 ستمبر تک چارج سنبھال لیں۔