پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں "شاہین فائیو" شروع
بیجنگ (اے پی پی+ آئی این پی) چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں "شاہین فائیو" چین میں شروع ہوگئی ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شی جنکی کے مطابق ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز ‘جے این سیون بمبر ‘کے جے 200اواکس طیاروں‘ زمینی فورسز اور زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل‘ ریڈارز کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان مشقوں کے لئے پاکستان نے جے ایف 17اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بھجوائے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی فضائیہ بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔