سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر‘بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے

09 ستمبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر)سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 11 ستمبر بروز پیر , 13 ستمبر بروز بدھ اور 15 ستمبر بروز جمعہ صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لیئے گیس سپلائی بند رہی گی۔ جبکہ انڈسٹریل اور پاور سیکٹر کو 10 ستمبر بروز اتوار صبح 7 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی معطل رہے گی۔