انڈیکس 442 پوائنٹس بڑھ کر 41401 پر آگیا

09 ستمبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس442.37پوائنٹس کے اضافے کے بعد41401.02پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں96ارب2 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار817 روپے کااضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں65لاکھ 48 ہزار 830 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 13کروڑ31 لاکھ65 ہزار69 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41000 کی بالائی سطح عبور کرتے ہوئے 41401.02 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس بھی 262.06 پوائنٹس کے اضافے سے 21105.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں334.22
پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں488.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں260.38پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15097.04پر بند ہوا، تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں150.50پوائنٹس کے اضافے سے17107.16پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی اینڈیکس میں 240.32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے263 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 555.94 روپے کے اضافے سے 11674.93روپے پر بند ہوئی۔اس طرح باٹا پاکستان کے حصص کے سودے بھی142.45روپے کی تیزی سے 2991.45روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز ایکس ڈی اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، رفحان میز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 279.34روپے مندی سے 7070روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت میں 125روپے کی کمی سے6375روپے پر بند ہوئی ۔ سب سے زیادہ کاروبارٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جوایک کروڑ 83لاکھ9ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت39.13روپے سے شروع ہوکر 39.80 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 14کروڑ7لاکھ84ہزار730 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 44 کروڑ82لاکھ 66ہزار379روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل 86کھرب 2 ارب 15 کروڑ 75لاکھ 7ہزار955 روپے سے بڑھ کر 86کھرب 98 ارب 18 کروڑ 26 لاکھ64ہزار772 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ5کروڑ25لاکھ66ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔