زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز اضافہ

09 ستمبر 2017

کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران انفلوز کی آمد کے باعث ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38 کروڑ 59لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق31اگست کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 11لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20 ارب 38 کروڑ 70لاکھ ڈالرکی سطح پر دیکھے گئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 33 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اضافے سے 14 ارب 68کروڑ13لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالراضافے سے 5 ارب 70 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔