دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہمہ جہتی کوششوں کی ضرورت ہے‘ پرویز خٹک کو بریفنگ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نیکٹا کے سینئر افسران نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی آپریشنوں اور قانون پر عملدرآمد سے دہشت گردی کے واقعات میںکمی آئی ہے۔ نیکٹا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دوسرے اداروں کے تعاون کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلانٹ پر م¶ثر طور پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمہ جہتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایک جامع اور م¶ثر حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے تحت شہریوں کو بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نیشنل ایکشن پلان پر جامع انداز میں عملدرآمد کی ضرورت سے اتفاق کیا۔