بین الاقوامی مرکز اور فنڈنگ کمپنی ٹین ایکس سی میں معاہدہ پر دستخط
کراچی (کامرس رپورٹر) بےن الاقوامی مرکز برائے کےمےائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی اےس) جامعہ کراچی اورفنڈنگ کمپنی ٹین ایکس سی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہےں، معاہدے سے نئے کاروباری منتظمین کو فنڈز فراہم ہو گا، اس معاہدے کا مقصد پاکستانی کاروباری تنظیم کاروں کو مشاورتی، فنی اور مالی اعتبار سے حوصلہ افزائی کرنا ہے، معاہدے کی مدت 12 ماہ پر مشتمل ہوگی جبکہ باہمی مشاورت سے مدت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ ُآئی سی سی بی اےس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری جبکہ ٹین ایکس سی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سیف اختر نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ ، جامعہ کراچی میں عید سے قبل منعقدہ ایک اجلاس کے دوران مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔اجلاس میںآئی سی سی بی اےس جامعہ کراچی کی ڈاکٹر حنا صدیقی اور سید اظفر حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پرپروفیسر اقبال چوھدری نے ٹیکنالوجی سے متعلق تنظیم کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مطلوبہ ترقی کے لئے اس تنظیم کاری کی اشد ضرورت ہے، انھوں نے کہا ملک میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں متعلقہ شعبے میں سرمایہ کاری سمیت بہت کام ہوا ہے۔سیف اختر نے کہا ٹین ایکس سی ایک فنڈنگ کمپنی ہے جو پلانٹ این گروپ کی رکن ہے، کمپنی نو آموز کاروباری منتظمین کی مشاورت اور معالی معاونت کرتی ہے، اس کمپنی نے 16 سے 35 سال کی عمر تک کے طالب علموں، انکیوبیٹر اور نو آموز کاروباری منتظمین کے سرمایہ کاری کرتی ہے۔