پورٹ قاسم کی سرگرمیاں

09 ستمبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ12ہزار369ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میں 97ہزار302ٹن درآمدی اور15ہزار 67ٹن برآمدی سامان شامل ہے جمعہ کے روزپورٹ قاسم اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 18ہزار966ٹن، فرنس آئل 11 ہزار106 ٹن،کیمیکلز 2ہزار700ٹن،تل کے بیج 5ہزار516ٹن، کول57ہزار503ٹن،ایل پی جی ایک ہزار511ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 15ہزار675ٹن سامان شامل تھا، جبکہ پورٹ قاسم سے4بحری جہازوں کی آمد اور3بحری جہازوں کی روانگی ریکارڈ کی گئی۔