سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 8کے پری آرڈر کا آغاز
کراچی (کامرس رپورٹر)سام سنگ ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر نے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈر کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سام سنگ پری آرڈر کرنے والے صارفین کے لئے اتحاد ایئر ویز پر مفت وائی فائی رسائی اور 20 فیصد رعایت سمیت ایک سال کے لئے غیر محدود رسائی کے ساتھ آئی فلیکس کی رکنیت کی پیشکش کی گئی ہے۔انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ اس نئی ڈیوائس کی پاکستان میں قیمت ایک لاکھ 8ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جس کی ترسیل 26 ستمبر سے شروعکی جائے گی۔ صارفین 4 ستمبر سے 24 ستمبر 2017ءتک نئی ڈیوائس کے لئے آرڈر کر سکتے ہیں۔ اس کا پری آرڈر ٹیلی مارٹ کے ذریعے آن لائن یا ذاتی طور پر سام سنگ سٹورز پر جا کر کیا جا سکتا ہے۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر وائی جے کم نے کہا کہ ہمیں اس نئی ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے جس نے سمجھدار صارفین کے لئے معلوماتی تفریح اور فوری عالمی رسائی کا وعدہ کیا ہے جو تیز رفتار طرز زندگی گذارنے کی خواہش رکھتے ہیں اور آج کی انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ دنیا میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ دنیا کی ممتاز ایئر لائن ”اتحاد ایئر ویز“ کے ساتھ دنیا بھر میں شاندار سفری رعایت سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔گلیکسی نوٹ 8 کے دلچسپ فیچرز میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس (2960x1440) سپر ایمولڈ ڈسپلے، 10nm اوکٹا کور ایکسی نوس 8895 پروسیسر، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج جو میموری ایس ڈی کارڈ سے وسیع ہو سکتی ہے شامل ہیں۔