میگا ٹریڈ فیئرآج سے لاہور میں منعقد ہوگا

09 ستمبر 2017

لاہور( این این آئی)میگا ٹریڈ فیئر ہفتہ سے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا ،چائینہ میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینری ایکسپو2017 میں چین کی 150سے زائد صف اول کی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔اس ایونٹ کا انعقاد پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے بتا یا کہ مشترکہ سرمایہ کار ی کیلئے سنجیدہ اور بڑے صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایکسپو میں کنسٹرکشن مشینری ، انرجی ویہکل، واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی، پریسژن مشینری، الیکٹروکیمیکل آلات، گھریلو استعمال کی الیکٹریکل مصنوعات، بلڈنگ میٹریل، ٹیوب انڈسٹری،پلاسٹک انڈسٹری، لیزر مارکنگ مشینیں، ہائیڈرالک پریشر مشینیں، لائٹنگ، ایڈورٹائزنگ میٹریل، لیبر کا حفاظتی سامان اور کچن وئر نمائش کیلئے رکھی جارہی ہیں۔