شمالی کوریا کا پابندیوں کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھیں گے۔
ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نئی قرارداد تیارکرنے اور اس پر رائے شماری کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ادھر میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کئے جانے والے شمالی کورین سفیر کم یانگ گیل کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ میں کیا جانے والا جوہری میزائل تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے بالخصوص میکسیکو کے مرکزی اتحادی ممالک امریکہ اور جاپان کی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
میکسیکو/سفیر