خواتین کو ووٹ سے محروم کرنے والوں کو نااہل قرار دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

09 ستمبر 2017

ملتان/  کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ سے محروم کرنے والوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ خواتین کی عزت نہ کرنے والوں کو سیاست سے نکال باہر پھینکیں گے۔ پیپلزپارٹی خواتین کو معاشرے میں برابری کا مقام دیتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں سندھ کی صدر شگفتہ جمانی ،جنرل سیکرٹری مہرین بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ جاوید شامل تھیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماؤں اوربہنوں کی عزت کرنا ہماری پارٹی کا ورثہ ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے لئے مساوی حقوق کی جدوجہد کی ۔خواتین کے حقوق پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔