افغانستان:سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں 11جنگجو، کمانڈر سمیت 4طالبان پُراسرار طور پر ہلاک

09 ستمبر 2017

جلال آباد (آن لائن) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران 11 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ کمانڈر سمیت 4 طالبان پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع بائی کورٹ میں طالبان عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز نے فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں 11 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ تاہم طالبان کی جانب سے اس واقعہ پر تاحال کوئی ردعمل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افغان حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں اہم کمانڈر سمیت چار طالبان کی نعشیں ملی ہیں جنہیں پراسرار طور پر مارا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی واضح رہے کہ طالبان عسکریت پسند اور داعش ننگرہار کے بعض اضلاع میں سرگرم ہیں ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...