بھارت: ایک اور صحافی کو سربازار گولی مار دی گئی، حملہ آور گرفتار
پٹنہ (آئی این پی) بھارت میں معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے بعد ایک اور صحافی پنکج مشراکو سربازار گولی مار دی گئی جنھیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی کرناٹک کی معروف صحافی گوری لنکیش کا قتل ہوئے چند روز ہی گزرے ہیں کہ بہار کے ضلع ارول میں مشہور صحافی پنکج مشرا کو گولی مار دی گئی جو اس وقت زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔