پیرس: سیٹیزنز فاو¿نڈیشن آف پاکستان نے یونیسکو کاکنفوشیس انعام برائے خواندگی 2017 جیت لیا
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان کی سٹیزن فاو¿نڈیشن نے یونیسکو کا کنفوشیس انعام برائے تعلیم 2017 جیت لیا۔ یہ انعام خواتین اور سکول نہ جانے والی لڑکیوں کو تعلیم دینے کے اعتراف کے طور پر ہر سال دیا جاتا ہے۔ ارینا باکووا ڈائریکٹر جنرل یونیسکو نے یہ انعام سیٹیزن فاو¿نڈیشن کو یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں آمنہ واحد خالد، ایگزیکٹو ایڈوائزر برائے سٹیزن فاو¿نڈیشن کو دیا۔ اس ایوارڈ کی تقریب میں سفارت کاروں، یونیسکو کے وفود، فرانس کی سول سوسائٹی کے ممبران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔