عوامی پیسے کا غلط استعمال، اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر مقدمہ چل سکتا ہے سارہ نیتن کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا

09 ستمبر 2017

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز یہ بات وزارت انصاف کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ کیٹرنگ افیئر کے نام سے معروف اس سکینڈل میں سارہ نیتن یاہو نے یہ غلط بیان دے کرکہ وزیراعظم ہا¶س میں خانساماں نہیں، عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا تھا۔ اس طرح اسرائیلی حکومت کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم نیتن یاہو بھی کرپشن کے شبے میں زیرتفتیش ہیں۔ نیتن یاہو کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔