اسلام مخالف جرمن سیاسی جماعت میں عہدوں کے لیے پھوٹ پڑگئی

09 ستمبر 2017

برلن(این این آئی)جرمنی کی اسلام مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کو وجود میں آئے صرف پانچ برس ہی ہوئے ہیں کہ اس پارٹی کے اندر طاقت کی جنگ شروع ہوگئی ہے ، ابتدائی طور پر اس پارٹی کی قیادت قدرے اعتدال پسندی کی طرف مائل تھی لیکن اب ایسے ارکان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ ناقدین کے مطابق اب اس پارٹی کے اہم عہدوں پر کٹر نظریات کے حامل افراد فائز ہوتے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اے ایف ڈی جمہوریت کی حامی ہے لیکن کئی سیاسی ناقدین نے کہاکہ اس پارٹی کے کچھ ممبران نیو نازی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ پارٹی ایک ایسے وقت میں عوامی سطح پر مقبول ہوئی ہے، جب انتہائی دائیں بازو کے نظریات کی حامل پارٹیاں تاریکی میں گم ہوتی جا رہی ہیں۔ ان میں این پی ڈی جیسی نازی خیالات کی حامل پارٹی بھی شامل ہے۔
جرمن جماعت