مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل

09 ستمبر 2017

پشاور(بیورورپورٹ)ہندکو، پشتو اور اردو ڈراموں کے مشہور اداکار افتخار قیصر کو شدید علیل ہونے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے گزشتہ روز افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہونےکے انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ افتخار قیصرکے گردے فیل ہو چکے ہیں اہل خانہ کی جانب سے حکومت سے علاج معالجے میں مدد دینے کے اپیل کی گئی ہے انکا کہنا ہے کہ علاج معالجے کی استطاعت نہیںرکھتے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ داخل ہونے سے پہلے افتخار قیصرکھلے آسمان تلے اسٹریچرپر پڑے رہے افتخارقیصر کو کئی گھنٹے تک نہ بیڈملا نہ ہی وارڈ میں داخل کیا گیا تھالیجنڈری اداکار کے بیٹوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔