فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے چار کمانڈروں سمیت متعدد شدت پسند مارے گئے
ماسکو (اے پی پی)روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طیاروں کی جانب سے شام میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے چار کمانڈروں سمیت متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ فضائی حملہ مشرقی شامی شہر دیرالزور میں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس یو 34 بمباروں اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی 5ستمبر کو کی تھی تاہم اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاعات اب ملی ہیں۔ خبر رساں اداروں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ فضائی حملہ داعش کے کمانڈروں کی خفیہ ملاقات کے موقع پر کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر گ±لمرود خالیموف نامی جنگجو بھی شامل ہے جسے داعش کا وزیرِ جنگ قرار دیا جاتا تھا۔