معروف اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور انتظامیہ نے بے یارومددگار چھوڑ دیا‘ بیٹوں کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ہندکو‘ پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ افتخار قیصر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بے یارومددگار ہیں۔ افتخار قیصر کو جمعرات کی رات 3 بجے ہسپتال لایا گیا۔ بیٹوں نے شکوہ کیا کہ والد کو وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا۔ لیجنڈ اداکار کے بیٹوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔