توہین آمیز پمفلٹ: افغانستان میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ گئی: کرزئی

09 ستمبر 2017

کابل (نیوز ڈیسک) سابق افغان صدر کرزئی نے کہا ہے کہ توہین آمیز پمفلٹ پھینکنے سے افغانستان میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا شہریوں کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا یہ افغان شہریوں کے خلاف نفسیاتی جنگ ہے۔ انہوں نے توہین آمیز پمفلٹ پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔