لاہور میں متعدد ڈاکے‘ فیروزوالا: 5 بچوں کا باپ قتل‘ شہریوں کا احتجاج

09 ستمبر 2017

لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں کا شف کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر1لاکھ30ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میںصادق کی فیملی کو یرغمال بنا کر90ہزار کی نقدی و مو بائل، تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں فاروق کے گھر سے 3لا کھ کی نقدی و موبائل، تھانہ ساندہ کے علاقہ میںمحمود کے گھر سے2لا کھ45ہزارکی نقدی و زیورات ، تھانہ مناواں کے علاقہ میںعاصم کے گھر سے 3لا کھ 40ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقہ میں جاوید کے گھر میں اہل خانہ کو یغمال بنا کر1 لاکھ 80ہزار مالیت کی نقد ی و زیورات لوٹ لیا۔ سندر میں مبین، سبزہ زار میںشہبازکی گاڑیاں اورشادمان میں نعیم، یکی گیٹ میں سرور، بھا ٹی گیٹ میںساجد، نواب ٹائون میںحارث اورسول لائن میںسرورکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر گولی مارکر ویگن ڈرائیور شوکت علی کو ہلاک کر دیا‘ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ شامکے کا رہائشی شوکت علی 35 سالہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فیکٹری کی ویگن لینے پٹرول پمپ پر آ رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے اسے لوٹنے کے لئے روکا جس نے مزاحمت کی۔ ڈاکوئوں نے اسے گولی ماکر ہلاک کر دیا‘ نقدی 16ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ بتایا جاتا ہے مقتول ایک فیکٹری میں مزدوروں کو فیکٹری لانے کے لئے ویگن چلاتا تھا۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کے بھائی حبیب احمد کی رپوٹر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر مزدوروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔