بھارتی ریپ گروگرمیت رام رحیم کے شاہانہ محلات کی تصاویرجاری

09 ستمبر 2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریپ گرورام رحیم کے عالیشان محلات کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے گرو گرمیت رام رحیم کے محلات جہاں وہ مغلیہ شہنشاہوں کی سی شان و شوکت سے رہتے تھے۔ وہ آج کل ریپ کے جرم میں جیل میں ہیں۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے قصبے سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کا مرکزی دروازہ جہاں سے لاکھوں لوگ گرو گرمیت رام رحیم کے دیدار کے لیے آتے تھے۔ یہ ڈیرہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔