تھرپارکر میں 200 سے زائد افراد چکن گونیا میں مبتلا
تھرپارکر (این این آئی) تھرپارکر میں چکن گونیا بے قابو ہو گیا۔ چھاچھرو اور مٹھی کے بعد اسلام کوٹ کے دیہات میں200 سے زائد افراد چکن گونیا کا شکار ہو گئے۔ چھاچھرو اور مٹھی کے شہری و دیہی علاقوں میں دو ہزارسے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ادھرگائوں شہمیر وکیہ اور علو کوٹڑیو میں چکن گونیا کے باعث 200سے زائد افراد جوڑوں اور ہڈیوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق یکم اگست سے اب تک پچیس سو سے زائد افراد چکن گونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر شفیق میمن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ دیہات میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہی ہیں۔