کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی سانحہ سول ہسپتال کا سہولت کار گرفتار

09 ستمبر 2017

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں سانحہ 8 اگست 2016ء کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ شاہ زمان ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سول ہسپتال کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت ذوالقرنین عادل کے نام سے ہوئی ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ گزشتہ سال بلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے وقت وہ پہرے پر موجود تھا ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شرو ع کردی۔